راولپنڈی تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کے امیر حاجی محمد رمضان اعوان چشتی نے  اسلام آباد میں مندر بنانے کی شدید مذمت کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے خلاف نہیں ہیں مگر یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پربنایاگیا ہے تحریک لبیک پاکستان اقلیتوں حقوق کے حق میں ہے حکومت کو اس مسئلہ پر سنجیدہ ہونے کا ثبوت دینا چایئے  ریاست مدینہ کانعرہ لگانے والوں کو مظلوم نہتے کشمیریوں پر ظلم کیوں نظر نہیں آتا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے بے روزگاری کرپشن مہگائی سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے کورونا وباء کے باعث عوام میں مایوسی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا تحریک لبیک قوم کی امید کی آخری کرن ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کا منشور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر کرپشن جھوٹ فریب کا خاتمہ ممکن نہیں تحریک لبیک ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے ان شاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے تحریک لبیک پاکستان میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہیں تحریک لبیک کے ذمہ داران تحریک کو یونین کونسل سطح تک جلد ازجلد فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے ھوالے سے منعقد ہونے والے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرتحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام ہفت روزہ اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام پی پیز کی جنرل باڈی کے عہدے داران نے شرکت کی اجلاسوں کا آغاز 18 جولائی 2020 بروز ہفتہ سے ھوا پہلے دن دو اجلاس منعقد ہوئے پہلے اجلاس میں پی پی 6 جس میں تمام ذمہ داران کی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ حلقے میں تحریک لبیک کی ورکنگ اور پوزیشن کا مکمل جائزہ لیا گیا اور آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور کام کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا جبکہ دوسرا اجلاس 18 جولائی 2020 بروز ہفتہ دن تین بجے منعقد ہوا جس میں پی پی 7 کی جنرل باڈی کے ذمہ داران نے شرکت کی اسی طرح ضلعی دفتر میں  ہفت روزہ اجلاسوں میں ضلع بھر کے پندرہ صوبائی حلقوں کی جنرل باڈی کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں تمام صوبائی حلقوں کی کارکردگی اور ورکنگ کا جائزہ لیا گیا تمام منعقد ہونے والے اجلاسوں میں ضلع راولپنڈی کے تمام ذمہ عہدے داران  نے شرکت کی جس میں سرپرست اعلی ملک عبدالروف، امیر حاجی محمد رمضان چشتی، نائب امیر جی ایم شہزاد ناظم اعلی قاری شفیق قادری،ناظم مالیات حاجی محمد محفوظ، نائب ناظم مالیات تصور حسین قادری،ناظم نشرواشاعت محمد امجد رضوی،ناظم خدمت خلق  چودھری قدیر احمد، ناظم سییکیورٹی شیخ واصف اقبال۔رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم محمد نوید قادری رابطہ سیکرٹری برائے انتظامیہ جاوید اختر عباسی ناظم الیکشن سیل ضمیر احمد عباسی ناظم دفتر قاری رفیع اللہ تحریکی ڈیزائنر شیخ عبدلوسیع نے شرکت کی۔حاجی محمد ر،ضان نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان ملک بھر میں بھر پور حصہ لے گی عوامی حقوق کا تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذہماری منزل ہے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں تمام سیاستدانوں کو آزما چکے ہیں تحریک لبیک آخری امید ہے وہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے






for more updates visit daily our website.