تم باہر کھیلتی کودتی بچیوں کو نہیں چھوڑتے
تم برقع پہنے ہوئی لڑکی کو نہیں چھوڑتے
تم دارالامان میں رہنے والی کو نہیں چھوڑتے
لاہورموٹروے کے بعد مسجد میں چار سالہ گڑیا کے ساتھ زیادتی کر کے منہ پہ مسجد کا گنبد رکھ دیا
اللہ کا گھر بھی نہ بچ سکا درندوں سے
تم لوگ راستے میں نہیں چھوڑتے
تم لوگ بس میں نہیں چھوڑتے
تم لوگ سکول میں نہیں چھوڑتے
تم لوگ آفس میں نہیں چھوڑتے
تم لوگ بچوں کے ساتھ ماں کو نہیں چھوڑتے
تم لوگ چار ماں کی بچی کو نہیں چھوڑتے
تم لوگ خواجہ سرا کو نہیں چھوڑتے
تم لوگ قبر میں مردوں کو نہیں چوڑتے
تم اپنی بہن اور بیٹی کو نہیں چھوڑتے
تم معصوم جانوروں کو نہیں چھوڑتے
تم بلیوں کو نہیں چھوڑتے
اور تم پوچھتے ہو
کپڑے کیا پہنے تھے؟
باہر کیوں نکلی تھی؟
کس کے ساتھ نکلی تھی؟
فیملی کہاں تھی ؟
پردہ کیوں نہیں کیا؟
تم یہ پوچھو
عورت کیوں تھی؟
یہ ہمارا پاکستان جہاں ایک عورت زات ہونا بھی گناہ ہے...
اے میرے دیس کے لوگو! تم شکایت کیوں نہیں کرتے؟
اتنے ظلم سہہ کر بھی، تم بغاوت کیوں نہیں کرتے؟
یہ جاگیروں کے مالک اور لٹیرے کیوں چنے تم نے؟
تیرے اوپر تیرے جیسے حکومت کیوں نہیں کرتے؟
اے میرے دیس کے لوگو! تم شکایت کیوں نہیں کرتے؟
اپنے مقدر کو بدلنے کی ، تم جسارت کیوں نہیں کرتے؟
اتنے ظلم سہہ کر بھی، تم بغاوت کیوں نہیں کرتے؟؟؟؟؟؟؟؟
موٹر وے پر ہونے والے دردناک اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی واردات کے واقعہ پر ملزمان کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیئے؟ کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیجئے
ہمارا مطالبہ ۔ سزا اسلام کے مطابق ۔ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
2 Comments
In ko islam k mutabiq saza dani chhiya phr dakhty hn kasy ya kam ni rukta sary amm phansi dani chahiya
ReplyDeleteyes I agree with you
Delete